loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خطرے کے باعث ترکیہ میں صدارتی طیارہ خفیہ طور پر چھوڑنا پڑا۔

اوہائیو کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا کہ میں سیکرٹ سروس اور فوج کی ہدایت پر عمل کرتا ہوں۔ ترکیہ میں صدارتی طیارے ائیرفورس ون سے خطرے کے پیش نظر نکلنا پڑا۔ فوج اور سیکرٹ سروس نے دوسرے طیارے میں سفر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مجھے ایران پر اعتماد نہیں۔

 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدارتی طیارے ائیرفورس ون سے نکل کردوسرے  طیارے میں سوار ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود کھانا لے جانے والے ایک کنٹینر میں چھپ کر راستہ بدلا۔ ایئر فورس ون میں سوار وائٹ ہاؤس کے حکام، سکیورٹی اہلکار، معاون عملہ اور صحافی  ترکی سے روانہ ہوئے۔۔

یہ طیارہ مبینہ طور پر ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر بطور چارہ استعمال کیا گیا۔ ۔ٹرمپ اس سے قبل قطر کی جانب سے فراہم کیے گئے اور حال ہی میں تزئین و آرائش کیے گئے صدارتی طیارے میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ تاہم ترکی سے روانگی کے وقت وہ اچانک ایک پرانے صدارتی طیارے میں سوار ہوگئے جس سے نئے طیارے کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھے تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں