loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان میں خراب معاشی اور سیاسی حالات کے باعث رواں سال مزید 3 لاکھ سے زائد پاکستانی بہتر مستقبل کی تلاش میں  بیرون ملک چلے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار 436 پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لیے گئے۔ باہر جانے والوں میں ڈاکٹرز، سافٹ ویئر انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، پٹرولیم اور مکینیکل انجینئرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق  سب سے زیادہ ایک لاکھ 83 ہزار 951 پاکستانی روزگار کے لیے سعودی عرب  گئے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا جہاں 50 ہزار 773 افراد منتقل ہوئے۔

 قطر 34 ہزار 25 افراد کے ساتھ تیسرے، بحرین 13 ہزار 329 اور ترکیہ 4 ہزار 673 ورکرز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ قبرص، یونان، برطانیہ اور ملائیشیا بھی پاکستانی ورکرز کے لیے اہم ممالک رہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ذریعے 588 افراد کو بیرون ملک ملازمت ملی جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار 848 افراد نے رجسٹریشن کروائی۔

ذرائع کے مطابق مزید ہزاروں افراد بیرون ملک جانے کے لیے سفری و ملازمت سے متعلق دستاویزات مکمل کروانے کی غرض سے مختلف سرکاری اداروں کے چکر لگا رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں