loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے یمن میں فضائی حملوں میں 153 شہریوں کے مارے جانے کا اعتراف کرلیا۔

پینٹاگون کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال یمن میں امریکی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 153 شہری ہلاک اور 243 زخمی ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق یمن میں ہونے والی متعدد فوجی کارروائیوں کے دوران شہری آبادی بھی متاثر ہوئی۔ زیادہ تر شہریوں کی ہلاکتیں اپریل 2025 میں ہونے والی تین مختلف امریکی کارروائیوں میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 6 اپریل 2025 کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں کیے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں 5 شہری ہلاک ہوئے جبکہ  17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی کارروائی کے نتیجے میں 80 شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔ یہ تینوں کارروائیوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان بتایا گیا ہے۔

پینٹاگون کی دستاویزات کے مطابق 28 اپریل کو صعدہ کے قریب ہونے والے ایک اور امریکی حملے میں 47 شہری ہلاک ہوئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں