loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےبالآخر اپنی دیرینہ دوست جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی پرتگال کے شہر کاسکائس میں 11 اگست کو ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ان دونوں کے 5 بچوں نے بھی شرکت کی۔

رونالڈو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا گزشتہ کئی برسوں سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ کچھ دن قبل رونالڈو کی شادی کے بارے میں پرجوش سیکڑوں مداح ان کی شادی میں شرکت کے لیے غلط جگہ اور مقام پر پہنچ گئے تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں