عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 72 سینٹس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 89.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 71 سینٹس اضافے کے ساتھ 83.91 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں اہم بینچ مارک منگل کے روز بھی ایک ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئے جو 31 جولائی کے بعد ان کی بلند ترین اختتامی سطح تھی۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ پیر کے روز تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد بھی جاری رہا۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی توقعات کمزور پڑنے کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔