loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی میں قتل ہونے تاجر میررضا کے کیس میں میررضا کو لوکیشن پرچھوڑنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا اہم بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میر رضا علی کو لوکیشن پر چھوڑنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے رائیڈ سے متعلق اہم تفصیلات بتا دیں۔آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے بیان میں بتایا کہ میر رضا نے 3 بج کر 57 منٹ پر رائیڈ بک کی۔ 4 بج کر 7 منٹ پر اس کو کال کی کہ آپ کی لوکیشن پر ہوں۔ 4 بج کر 9 منٹ پر رائیڈ شروع کی۔ ہم خالد بن ولید روڈ سے طارق روڈ اور وہاں سے بہادر آباد گئے۔

احسان اللہ  کے مطابق  بہادر آباد سے اسٹیڈیم، ملینیم مال سے پرفیوم چوک جوہر موڑ وہاں سے موسمیات کی طرف گئے، میر رضا نے کہا لوکیشن چھوڑ دو میں راستہ بتاتا ہوں پھر اس نے جیسا بتایا اس راستے پر چلتے گئے۔ میر رضا نے گاڑی میں گانے بھی چلائے اور کہا کہ گاڑی تیز چلاؤ۔ انہوں نے نے کسی کو فون نہیں کیا بس وہ موبائل استعمال کر رہا تھا۔

ڈرائیور کے مطابق  جہاں میر رضا کو چھوڑا وہاں کوئی کوئی موجود نہیں تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں