loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ پاکستان  اور قطر ایران کے سے پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ پیغامات کے تبادلے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی  امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا۔ ایران امریکا کی دھمکیوں یا طاقت کے مظاہرے سے خوفزدہ نہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔آبنائے ہرمز کو جلد امریکا کا علاقہ قرار دوں گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں