loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7  شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مطابق انڈونیشیا کے ساحل کے قریب گزشتہ روز صبح سویرے شدید زلزلہ آیا جس کے کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم زلزلےکے 3 گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ واپس لےلی گئی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں