پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ کے دوران زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی۔ ٹیم آفیشلز کے مطابق بابراعظم کو ڈاکٹر کے مشورے پر بقیہ میچ کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں کھیلے جارہے سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔