loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا جبکہ 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں