اداکارہ عائزہ خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی طلاق اور علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے انداز میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے بغیر آستین کے لباس میں تصاویر شیئر کرنا شروع کیں تاہم ان کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کی آخری قسط کے سنیما پریمیئر تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر دانش تیمور کے ساتھ بعض تصاویر ہٹائیں یا ان میں ترمیم کی جسے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بدلتے ہوئے انداز کے ساتھ جوڑتے ہوئے دونوں کی مبینہ علیحدگی کے بارے میں سوالات اٹھانا شروع کردیے۔
عائزہ خان نے ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ اداکارہ نے بالواسطہ طور پر واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔