loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی 2026) میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے سے دو ارب روپے زیادہ ٹیکس وصولی ہوئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق جولائی 2026 میں تنخواہ دار طبقے سے 44 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کی نسبت تنخواہ دار طبقے نے جولائی 2026 میں 2 ارب روپے زائد انکم ٹیکس دیا۔ گزشتہ سال جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے 42 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا جبکہ جولائی 2024 میں تنخواہ دار طبقے سے تقریباً 30 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 15.5 ارب روپے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول ہوا۔ جولائی 2026 میں جائیداد کے تقریباً 90 ہزار لین دین ریکارڈ کیے گئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں