loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

ایران کے  وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ  اسرائیل نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کو ناکام بنانے کی ہرممکن کوشش کی۔  

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف امریکا ، ایران معاہدے کو روکنے کی کوشش کی بلکہ اس پر عملدرآمد میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ ایران نے اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کی اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے۔ جنگ کے آغاز پر ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرنے والے فریق خود مذاکرات چاہنے لگے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کے لیے جلد بازی نہیں کی بلکہ اس وقت تک مزاحمت جاری رکھی جب تک جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے ایران کی شرائط کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں