loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے  ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم دستیاب نہیں۔ سلمان آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے اورامید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابراعظم دستیاب ہوں گے۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہم پریکٹس میچ جیتے ہیں جس سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے۔ پوری امید ہے میچ میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔ ابھی ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کمبینیشن کے ساتھ کھیلیں گے۔ محمد عباس ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے اہم بولر ہوں گے۔ شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے  مکمل طور پر فٹ ہیں۔ تمام کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں