×

انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا  کے ایم ایس ڈاکٹر واحد رجپوت کے مطابق بفرزون کا رہائشی 22 سالہ مریض انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا میں گزشتہ روز داخل کروایا گیا تھا،یاد رہے کہ  کراچی میں  میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہواہے۔

ڈاکٹر واحد رجپوت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی، مریض کو ایم پاکس تصدیق ہونے کے بعد آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل رواں سال کراچی اور خیرپور سے منکی پاکس کے 2 کیسز کی تصدیق ہو چکی، آغا خان اسپتال میں خیرپور کا رہائشی منکی پاکس کا مریض زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بیرونِ ملک سے آنے والے 31 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ یہ  متاثرہ شخص کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

اپنے خیالات کا اشتراک کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔