loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گئے تو حکومت سے تعاون نہیں ہوگا۔  

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٓزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو الیکشن میں ہرایا گیا۔ حکومت کی جانب سے اگر رابطہ کیا جائے گا تو ضرور بات کریں گے۔ جب تک پیپلزپارٹی کو انصاف نہیں ملتا حکومت کیساتھ تعاون نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق پیپلزپارٹی کا  واضح موقف رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہےکہ ہم عوام کے مؤقف کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ نئے صوبوں سے متعلق عوام کا جو فیصلہ ہوگا پیپلزپارٹی ساتھ کھڑی ہوگی۔ ہم زور زبردستی سے نہ کل مانے ہیں نہ کبھی مانیں گے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہوجائے اور وہ ٹھیک ہوجائیں۔ ہمارا اپوزیشن سے رابطہ ہوا اور میں چاہتا ہوں سیاسی جماعتیں مل کر بات کریں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں