حج 2027 سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مند 84 ہزار عازمین نے ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے پہلی قسط جمع کرا دی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اخراجات جمع کرانے والے عازمین کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے سرکاری اسکیم کے تحت 84 ہزار عازمین حج نے واجبات کی پہلی قسط جمع کروا دی۔ سرکاری اسکیم کے تحت لانگ پیکج کی کی 30 ہزار نشستیں مکمل ہوگئیں جبکہ اب صرف 23 ہزار 500 نشستیں باقی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں۔ تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 52 اشاریہ 5 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمینِ کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں۔ 40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔