loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی پاکستانی شہری نہیں تھی۔

پاکستان میں گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے والی سینئر اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا نے ایک پوڈ کاسٹ میں پاکستان کے بجائے بھارت میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستانی شہری نہیں تھیں ۔

سلمیٰ آغا کا مزید کہنا تھا کہ  میرا خاندان برطانیہ منتقل ہو گیا تھا اور سب کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہیں۔  میری والدہ اور نانی دونوں کا تعلق امرتسر بھارت سے تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پاکستان میں صرف کام کیا اور وہاں گزارا ہوا وقت میری زندگی کا یادگار حصہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں میرے بہت سے دوست تھے اور مجھے وہاں کے ٹیکنیشنز، فنکاروں اور ڈراموں سے بھی بے حد محبت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس بھارتی شہریت بھی نہیں بلکہ میرے پاس بھارتی کارڈ اور برطانوی پاسپورٹ ہے ۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں