حکومت سندھ نے ایک ایندھن کی بچت پر دیگر صوبوں کی طرح عمل کرتے ہوئے صوبہ سندھ میں بھی اوقات کار واضح کر دئیے ہیں ۔آج سے سندھ بھر میں شادی ہالز رات 8بجے سے12بجے تک کھلےرکھےجاسکیں گے.محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا
۔جبکہ دکان اور دیگر عوامی مراکز جیسے تندورکی دکان ، دکود دہی اورمیڈیکل اسٹورز اوقات کار کی پابندی سےمستشنی ہوں گے۔
اوقات کار پورے ہفتے نافذ عمل ہوں گے ۔

کراچی میں بازاروں اور شاپنگ پلازہ کے لئے اوقات کار صبح 10 سے رات 9 تک کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صوبے کے دیگر شہر جیسے سکھر ، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد اور لاڑکانہ میں بھی کاروبار کےاوقات کار رات 9بجےتک یہ محدودکردئے گئے ہیں ۔
۔جبکہ دیگر اضلاع، تحصیلوں اور قصبوں میں کاروبار رات 8بجےکےبعد ممنوع قرار۔ریسٹورینٹس ہوٹل کھانےکےڈھابے شام سات بجے سےرات11:30بجےکھلےرکھےجاسکیں گے ۔توانائی بچت اور کفایت شعاری کی حکومتی پالیسی کےتحت اوقات کار محدود کیےگئے۔حکومت نے ان اوقات کار پر عمل درآمد کرنے کے لئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرکو پولیس کی مدد حاصل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
