loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

مقتول نوجوان تاجر میر رضا کی فیملی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

میر رضا علی کے والد میر حسین نے گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اپنے تحفظات اورعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست کریں گے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر سراج لاشاری اور میر رضا کی فیملی کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔میر رضا قتل کیس میں عدالت نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک مہلت دے دی۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت میں مزید مہلت کی درخواست دائر کردی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے 7 ستمبر تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا معاملہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر بحث ہے۔ واقعے کی ابتدائی تحقیقات اور میڈیکل رپورٹس سے متعلق مختلف سوالات سامنے آنے کے بعد میر رضا کے اہلخانہ نے موت کو خودکشی قرار دینے کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں