loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا نے ایران پر انتہائی سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کو معاشی طور پر ’’گھونٹنے‘‘ کے لیے منصوبوں  کا اعلان کردیا۔بیسنٹ نے کہا کہ امریکا کا مقصد دنیا بھر میں ایران کے نظام کو برقرار رکھنے والی ہر معاشی شریان کاٹنا ہے جب تک تہران مکمل طور پر تنہا نہ ہو جائے۔

امریکی وزیرخزانہ نے خبردار کیا کہ جو ممالک امریکی پابندیوں میں شامل نہیں ہوں گے انہیں بھی ایران کی تنہائی میں شریک ہونا پڑے گا۔ ایران کے لیے منی لانڈرنگ میں سہولت فراہم کرنے والے اداروں کو امریکی ڈالر کے نظام سے خارج کر دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں میں ایران کے پانچ اہم شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ڈیجیٹل اثاثےٹیکنالوجی، سونا،ہوابازی اوربحری جہاز رانی شامل ہیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اپنی کمزور معیشت کو سہارا دینے کے لیے ان شعبوں کا استعمال کر رہی ہے۔چینی بینکوں کے ایران کے ساتھ لین دین پر ممکنہ پابندیوں سے متعلق سوال پر بیسنٹ نے کہا کہ کوئی بھی امریکی پابندیوں سے محفوظ نہیں ہے

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ ایران سے منسلک 60 افراد، اداروں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکہ کے مطابق ان نیٹ ورکس نے تہران کو غیر قانونی خریداری اور تیل و پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت میں مدد فراہم کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں