ایران نے امریکا کی جانب سے سخت اقتصادی پابندیوں کو مسترد کردیا۔
ایرانی وزیرِ معیشت علی مدنی زادہ نے بیان میں امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں میں مزید توسیع کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایرانی وزیر معیشت کا مزید کہنا تھا کہ دشمن ایران کے خلاف اقتصادی حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن ایران کے پاس بھی اپنے وسائل موجود ہیں اور ایران اس جنگ سے نمٹنے کا طریقہ جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس نے امریکی اقدامات کو قبول نہیں کیا اور توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی امریکی دباؤ پر مزاحمت کریں گے۔