بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ اوربی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بیان میں کہا کہ میں ہر روز ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں چاہے وہ سونو سود ہوں جو کہتے ہیں کہ مجھے تمیز سیکھنی چاہیے یا راکھی ساونت جیسے لوگ جو میرے کردار کے بارے میں ہر طرح کے فحش تبصرے کرتے ہیں اور تاپسی پنوں جو میرے والدین، میری پرورش اور میرے پس منظر کی توہین کرتی رہتی ہیں۔
کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے ایسے لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کریں گی جن انہوں نے اپنے متعلقہ کیریئر میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ یہ تمام ناکام اور غیر ضروری لوگ ہر وقت مجھے گالیاں دیتے رہتے ہیں۔ وہ صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن پہلے میرے جیسا بن کر دکھائیں۔ کیا آپ بن سکتے ہیں؟ ان لوگوں کے لیے میرا صرف ایک ہی پیغام ہے۔ اگر میرے جیسی ایک فیصد بھی زندگی میں کامیابی نہیں کما پائے ہو تو میں آپ کی کوئی بھی نصیحت نہیں سنوں گی۔