loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول میں استعمال ہونے والی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا ڈونا نے یہ تاریخی گول 1986 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل میں بنایا تھا۔ میراڈونا نے انگلینڈ کے گول کیپر پیٹر شلٹن کو چکمہ دیتے ہوئے ہاتھ سے گیند جال میں پہنچائی۔

اسی میچ میں میراڈونا نے شاندار ڈرِبلنگ کے ذریعے انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا گول کیا جسے بعد میں ’گول آف دی سنچری‘ قرار دیا گیا۔

امریکی ادارے ہیریٹیج آکشنز میں فروخت ہونے والی گیند کی قیمت 3.3 ملین ڈالر رہی حالانکہ اس کے 10 ملین ڈالر تک جانے کی توقع تھی۔میچ کے ریفری علی بن ناصر نے گیند کئی دہائیوں تک محفوظ رکھی تھی۔ سال 2022 میں بھی یہ گیند 2.37 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں