loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

وفاقی حکومت نے ملک سے 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزئن فائنل کیے جا رہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کر رہی ہے اور 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ نئے کرنسی نوٹوں میں سیکیورٹی فیچر ڈال رہے ہیں۔  5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کی تیاری پر 14 روپے لاگت آتی ہے۔5 ہزار کا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا۔ اب نیا نوٹ اگلے 20 سال کے لیے ڈیزائن کر رہے ہیں۔ ایک تجویز ہے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کریں کیونکہ اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دو سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے۔ تین نوٹوں میں سے ایک جعلی تھا مگر اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک حکام نے دو سال بعد 5 ہزار روپے کے تینوں نوٹ آج تک واپس نہیں کیے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کو چھپائی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک دو سال سے نئے کرنسی نوٹ تیار نہیں کر سکا، اسٹیٹ بینک کا حال تو حکومت سے بھی برا ہے۔ جس رفتار سےنیا نوٹ ڈیزائن ہو رہا ہے خدشہ ہے ہماری مدت ختم ہو جائےگی اور نیا نوٹ نہیں بن پائےگا۔

رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اے آئی کا استعمال کیوں نہیں کرتا، اسٹیٹ بینک نے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی سے ڈیزائن منظور کرایا ہے جس طرح آپ کام کر رہے لگتا ہے پھر اور ٹائم لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اتنے مہینے لگا کر ایک ڈیزائن ذیلی کمیٹی سے منظور کرائیں گے، کابینہ کمیٹی نے کوئی تبدیلی کی تو پھر آپ کو ذیلی کمیٹی میں جانا پڑے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں