loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

تمام بارودی سرنگوں کاخاتمہ کردیا، آبنائے ہرمز ابھی کھلی ہے، ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں: انٹرویو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال ہے ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ ہم نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کا خاتمہ کردیا اب وہاں سے بہت سے جہاز گزر رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کھلی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر امریکی فوجی اور معاشی دباؤ کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ یہ امور ایک بہت بڑی فتح کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ہم یہاں بہت جلد ایک بڑی فتح حاصل کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر شدید زخمی لیکن زندہ ہیں۔  یقین ہےکہ ایران کے سپریم لیڈرکے جسم کے بائیں جانب بہت شدید زخم آئے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے پہلے دن ایران کے سپریم لیڈر علی   خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔ اُس واقعے کے بعد سے ان کے بیٹے اور ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں