loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں گزشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران تعداد اور مالیت دونوں حوالوں سے کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ مالی سال مجموعی طور  پر 36755 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں جن کی مالیت 187.81 ملین ڈالر رہی۔

اس سے قبل مالی سال 25-2024 میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد تعداد اور مالیت، دونوں لحاظ سے زیادہ تھی۔ اس سال 43675 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں جن کی مجموعی مالیت 243.85 ملین ڈالر تھی۔

پاکستان میں گزشتہ مالی سال استعمال شدہ گاڑیاں تین مختلف اسکیموں کے تحت درآمد کی گئیں، جن میں ذاتی سامان ، تحفہ اور منتقلی رہائش اسکیمیں شامل تھیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں