loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی تنازع کو بہانہ بنا کر کینیڈا کی جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے جھیل امریکا رکھنے کے حکم پر دستخط کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدارتی حکم پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ داخلہ کو جغرافیائی ناموں کے سرکاری نظام میں جھیل اونٹاریو کا نام جھیل امریکا درج کرنے کی ہدایت کی۔

جھیل اونٹاریو امریکا کی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے درمیان واقع ہے تاہم امریکی صدر کے فیصلے کا اطلاق امریکی وفاقی حکومت کے سرکاری ریکارڈ اور حوالہ جات تک ہوگا۔

ادھر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کینیڈا میں اس آبی گزرگاہ کو جھیل اونٹاریو ہی کہا جائے گا۔ کارنی کے مطابق نام تبدیل کرنے کے امریکی فیصلے سے کینیڈا میں اس جھیل کا تاریخی نام تبدیل نہیں ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں