loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال  قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ہنگامی دروازے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں  قومی ادارہ برائے اصحت اطفال میں آگ بجھانے والے متعدد آلات خراب ہیں۔ اسپتال میں طویل عرصے سے فائر ایکسٹنگوشرز کی  ٹیسٹنگ اور مانیٹرنگ نہیں ہوئی جبکہ مؤثر فائر سیفٹی الارم سسٹم بھی موجود نہیں، 10برس میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو فائر سیفٹی ڈرل یا تربیت نہیں دی گئی۔

این آئی سی ایچ میں گزشتہ 6 سال کے دوران آگ لگنے کے دو بڑے واقعات پیش آچکے ہیں۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ  ڈاکٹر ناصر سڈل کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ایمرجنسی اخراج کو سکیورٹی کے لیے بند کیا ہوا ہے۔ ماضی میں چوری کی وارداتیں کافی ہوئی ہیں۔ عملے کے پاس ایمرجنسی اخراج کے دروازوں کی چابیاں ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں