ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی نئی اقتصادی پابندیاں ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی پابندیوں میں شرکت غیر قانونی امریکی اقدامات میں معاونت کے مترادف ہے۔ تمام ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق نئی امریکی پابندیاں لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت اور روزگار کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، یواے ای سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ایران نے عبوری معاہدے کے نفاذ کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔
تہران میں انٹرنیشنل اسلامک یونٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نےکہا تھا کہ اسلامی ممالک کو خطےکی سلامتی خود سنبھالنی چاہیے اور ایک دوسرے کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچانےکا عہد کرنا چاہیے۔
ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہم ڈالر پر انحصار ختم کریں گے اور دشمن کے بیانیے کو قومی اتحاد سے شکست دیں گے۔