loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا اور جدید اسلحے کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں پی او ایف کی پیداواری صلاحیت، برآمدات کے امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد میں ادارے کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ادارے کے مختلف شعبوں، آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا بھی مشاہدہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن کے عمل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی اور مقامی پیداوار اور صنعتی صلاحیت میں اضافے کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بالخصوص 2 نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں