جاسوسی ناول کے مشہور مصنف اشتیاق احمد کا تخلیق کردہ کردار انسپکٹر جمشید کسے یاد نہیں ہوگا۔ یہ کردار مہارت، پُراسراریت اور ذہانت سے بھرا شخص ہے جس کا انداز تفتیش سب سے نرالا ہے۔
اب اشتیاق احمد کے ناولوں کے دلدادہ اور چاہنے والے انسپکٹر جمشید کے کردار کو بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے۔ انسپکٹر جمشید کے کردار پربنائی گئی فلم ’’آئی جے‘‘ کا ٹریلرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کردیا گیا۔
فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد عدنان بٹ نے بتایا کہ اس منفرد کردار انسپکٹر جمشید کو کہانیوں سے نکال کر پردہ اسکرین پر لانا مقصد تھا۔ عمیر رانا اس فلم میں انسپکٹر جمشید جبکہ احد رضا میر بہزاد کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں فرحان طاہر، ظفر برکی، آصف رضا میر، انوشے عباسی بطور مسز جمشید اور جد حدید سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں فلمائی جانے والی فلم کے ایکشن سیکوئنسز جارج کربی نے ڈائریکٹ کیے ہیں جو گیم آف تھروں مارول میی بھی ایکشن سیکوئنس کرچکے ہیں۔