×

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے مارچ 2026ء کے دوران کراچی میں مختلف جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں شہر میں 3027 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ رپورٹ  میں علاقوں  کے حوالے سے کوئی تعداد نہیں بتائی گئی  کہ کس علاقے  میں اور کہاں سے   گاڑیاں چورئی ہوئیں ۔

پولیس کی طرف سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں 1265 موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کردیا گیا۔ جبکہ اسی ماہ شہر سے کل  140  کاریں چوری ہوئیں  جبکہ 17کاریں  اسلحے کے زور پر چھینی گئیں.رپورٹ کے مطابق مارچ میں قتل کے 44، بھتہ خوری کے 6، اغوا برائے تاوان کا ایک کیس ہوا۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔

اپنے خیالات کا اشتراک کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔