loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا  اضافہ جاری ہے۔ سب سے مہنگا آٹا کراچی میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3093 روپے، پشاور میں 3100 روپے، راولپنڈی میں 3067 روپے، حیدرآباد میں 2940 روپے اور بنوں میں 2900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔ کوئٹہ میں قیمت 2850 روپے، جبکہ سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں یہ 2800 روپے مقرر ہے۔ اس کے علاوہ بہاولپور میں 2740، لاڑکانہ اور خضدار میں 2700، سکھر میں 2500، لاہور میں 2300 اور فیصل آباد میں 2200 روپے فی تھیلا قیمت ہے۔شہریوں نے حکومت سے آٹے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے مؤثر حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں