loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 208 رنز پر مکمل کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 194 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس 46 رنز کے ساتھ پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

انگلینڈ نے 16 سال بعد لارڈز کے میدان میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر شروع ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں