loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں لوگوں میں جائے نماز بھی تقسیم کیں۔ سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی جائے نماز خرید کر لوگوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں راکھی ساونت نے بتایا کہ میں اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہوں اور نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 سے زائد جائے نماز لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔

راکھی ساونت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور ان کے اس عمل کو سراہا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں