loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی جبکہ راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد سے بڑا سیلابی ریلا راولپنڈی کی جانب بڑھ رہا ہے خطرے کے پیش نظر نشیبی آبادیوں کے انخلا کا حکم جاری کیا گیا ہے۔نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور نالہ لئی کے کنارے آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی گئی۔

کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح پہلے 14.5 فٹ تک پہنچی اور پری الرٹ لیول عبور کیا بعد ازاں مسلسل اضافے کے ساتھ 18.5 فٹ تک جا پہنچی۔ گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 7 فٹ سے بڑھ کر 11 فٹ ہوگئی۔ نیو کٹاریاں میں 120، گولڑہ 119 اور شمس آباد میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس سے قبل بالترتیب 101، 90 اور 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں