loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست  اور انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد  ٹیسٹ اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں ،ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ٹیسٹ اسکواڈ سے فارغ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ ان کی جگہ جن 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان میں 5 ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ سطح پر ابھی تک نہیں کھیل سکے جبکہ 2 کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر صائم  ایوب اور عبداللہ فضل شامل ہیں جو بالترتیب آٹھ اور دو ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے آل راؤنڈر عرفات منہاس پاکستان کی جانب سے تین ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ دیگر چار کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بیٹر اور قائداعظم ٹرافی 2025-26 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ، آل راؤنڈرز محمد عمران  اور رضااللہ شامل ہیں۔

یہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔  پی سی بی نے سرفراز احمد اور عمر گل کو بھی کوچنگ اسٹاف سے ریلیز کر دیا جبکہ ان کی جگہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں