loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ  اگر طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو معاشرے میں اسے غلط نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئی ویڈیو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کوئی دوسری شادی کرنا چاہے یا نہ کرنا چاہے یہ سراسر اس شخص کا فیصلہ ہونا چاہیے اس میں ہمیں نہیں بولنا چاہیے۔ ہمارے معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ ہے جو بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین خاص طور پر جب ان کے بچے ہوں کی دوسری شادی کرنے کو معیوب سمجھتا ہے اور بری نگاہ سے دیکھتا ہے۔ میری گزارش ہے کہ جو خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں انہیں منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہے جو ہمارے دین نے انہیں دیا ہے۔

اداکار نے مزید کہا یہ چیز اخلاقیات کے منافی ہے کہ کوئی اپنی زندگی کا ذاتی فیصلہ کرنا چاہے اور ہم اس میں دخل اندازی کریں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں