یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے ہوگئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا۔ایل پی جی کے 11.8کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے۔