loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ ملک میں نئے صوبے بن سکتے ہیں۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق لندن میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی تقاضے پورے ہونے اور دو تہائی اکثریت کے ساتھ ملک میں نئے صوبوں کا قیام ممکن ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمنٹ اور متعلقہ صوبائی اسمبلیاں متفقہ طور پر فیصلہ کریں گی تب ہی نئے انتظامی یونٹس یا صوبے وجود میں آ سکیں گے۔ یہ ایک قانونی اور پارلیمانی عمل ہے جو دو تہائی اکثریت کا متقاضی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان متعدد بار اپوزیشن کو سیاسی مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔ ملک میں استحکام اور درپیش سیاسی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ ہی سب سے بہتر ہے جس کے لیے حکومت نے ہمیشہ دروازے کھلے رکھے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں