بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت صرف ماں کی ذمہ داری نہیں مردوں کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنا چاہیے۔
ممبئی میں فلم ’دائرہ‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں کرینہ کپور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے بیٹوں تیمور اور جے کو جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی ترغیب دیتی ہوں اور ان سے کہتی ہوں کہ رونا آئے تو رو لینا چاہیے۔ ایک ماں کی حیثیت سے میں اپنے بچوں کے حوالے سے فکرمند رہتی ہوں کیونکہ ہر ماں چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین انداز میں حفاظت کرے تاہم میں اپنے بیٹوں کو یہ بھی سمجھانا چاہتی ہوں کہ وہ خود بھی ذمے دار ہیں۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ لڑکیاں ہی جذباتی اور حساس ہوتی ہیں، لیکن ایسا ضروری نہیں۔ آج بہت سے لڑکے اور مرد اپنے جذبات کا اظہار کرنے، حساس ہونے یا کسی لڑکی اور اپنی ماں کے سامنے رونے سے نہیں گھبراتے۔
کرینہ کپور نے مزید کہا کہ اپنے بیٹوں سے ہمیشہ کہتی ہوں کہ اگر ونا آتا ہے تو اسے رو لینا چاہیے کیونکہ اسے اپنے جذبات کو محسوس کرنے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہا ہے۔