میر رضا قتل کیس کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے پولیس افسران، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور، بزنس پرٹنرز اور مقتول کے دوستوں کوطلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل اور ایس ایچ او فیروز آباد کو سمن جاری کیے گئے۔ پولیس افسران کے علاوہ بائیکا ڈرائیور احسان، میر رضا کے بزنس پارٹنرز محمد احمد اور عبد اللہ بھردے جبکہ مقتول کے دوست رازق اور حثیم کو بھی سمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا گیا۔ ان تمام افراد کو 3 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اب تک اہل خانہ، نرسری کے ملازمین اور ابتدا میں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔