loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کو جلد سرپرائز دیں گے۔ ہم صرف فوجی میدان تک محدود نہیں رہیں گے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ  حالیہ حملوں کے بعد ایران جنگ، سفارت کاری اور معاشی محاذ پر نئی حکمت عملی اختیار کرنے جا رہا ہے جس کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی سخت ہوں گے۔

انہوں نے کہا  کہ امریکا کی موجودہ کوششیں اسے اس جہنم سے باہر نہیں نکال سکیں گی جو اس نے خود اپنے لیے پیدا کیا ہے۔ ایران اپنے دفاع اور جوابی کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لائے گا اور یہ نئی حکمت عملی میدانِ جنگ، سفارت کاری اور معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے سمیت مختلف محاذوں پر امریکا کی بنیادیں ہلا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو جلد اس نئی حکمت عملی کے اثرات نظر آئیں گے۔ ایران صرف فوجی میدان تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سفارتی اور اقتصادی محاذوں پر بھی امریکا کا مقابلہ کرے گا۔

امریکا نے ایک بار پھر ایران میں پاسداران انقلاب کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔  جواب میں ایران نے بھی اردن میں امریکی تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور خلیجی ممالک کو امریکی کی معاونت یا فوجی اڈے دینے پر متنبہ کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں