امریکا کی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں رہائشی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی موت اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔ مجموعی طور پر 7 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کو گولیاں لگیں۔ اسپتال حکام کے مطابق تینوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی بھی واقعے کی تحقیقات میں مقامی حکام کی معاونت کر رہی ہے۔