پیٹرولیم مصنوعات اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد نے جلاو گھیراؤکیا۔ نامعلوم افراد نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر نذر آتش کیے جبکہ 2 موٹر سائیکلیں بھی نذر آتش کیں۔
کراچی کے علاقوں موسمیات، صفورا چورنگی اور اطراف میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے کاروبار بند کروا دیا گیا۔ صبح سویرے کھلنے والی دکانیں اور پیٹرول پمپس بند کروائے گئے۔