اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے اور ایرانی حکومت کو اقتدار سے ہٹانا اب اسرائیل اور امریکا کی دسترس میں ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی قیادت کے ساتھ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اس وقت لڑکھڑا رہی ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس ایرانی حکومت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرسکتے ہیں اور ایرانی اسلامی جمہوری نظام کا تختہ الٹ سکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی نظام کا خاتمہ اسرائیل کے موجود مرکزی اہداف میں شامل ہے اور یہ مقصد اب ناممکن نہیں رہا بلکہ امریکا و اسرائیل کی دسترس میں ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کئی دہائیوں سے ایران کی مذہبی حکومت کو اسرائیل کے وجود اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔