loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اداکار سیف علی خان سے غیر متوقع خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

امیتابھ بچن کے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں  اداکار سیف علی خان نے اکشے کمار کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے شرکت کی۔ امیتابھ بچن نے سیف سے گفتگو کے دوران کہا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے لیکن ان کا مجھ سے رشتہ ہے۔ یہ سن کر سیف حیران ہو گئے اور پوچھا کہ میرا؟

امیتابھ نے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ راج کپور کی بیٹی ریتو کپور کے بیٹے نکھل نندا میری بیٹی شویتا بچن کے شوہر ہیں۔ امیتابھ بچن نے اس موقع پر مزاحیہ انداز میں سیف سے پوچھا کہ اب میں جاننا چاہتا ہوں کہ مجھے کرینہ کو کس طرح مخاطب کرنا چاہیے؟ اور کرینہ مجھے کیا کہیں گی؟

سیف نے برجستہ جواب دیا کہ شکر ہے یہ سوال اسکرین پر نہیں آیا۔ سیف کا جواب سن کر امیتابھ اور اکشے کمار بھی ہنس پڑے۔

سیف اور کرینہ نے 2012ء میں شادی کی تھی۔ کرینہ کپور، راج کپور کی پوتی اور اداکار رندھیر کپور کی بیٹی ہیں جبکہ نکھل نندا اور کرینہ کپور فرسٹ کزنز ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں