loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر کے اے جی ٹی 150 انجنوں کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو بم فروخت کرنے کی منظوری سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ارکان کانگریس کی منظوری کے بعد ہی یہ ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کیے جا سکیں گے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی سودوں سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی جبکہ دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون میں بھی بہتری آئے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں