loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

ایران جنگ کے دوران حساس معلومات میڈیا کو لیک کرنے کے الزام میں فوجی افسروں سمیت 50 امریکی اہلکاروں کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے دوران امریکی فوج کے اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات میڈیا کو لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے امریکی حکام نے  50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف سے وابستہ اہلکاروں سے اگست میں پوچھ گچھ اور پولی گراف ٹیسٹ کیے گئے۔

تحقیقات کا مرکز طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز سمیت اہم امریکی جنگی ذخائر میں کمی سے متعلق معلومات میڈیا کو فراہم کرنا ہے۔ حکام نے پولی گرافی ٹیسٹ سے متعلق فی الحال مزید کچھ نہیں بتایا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں